Find complete Urdu translations of 9th Class English lessons. Easy explanations, lesson summaries, and word-to-word meanings for students.
Unit 1 — The Saviour of Mankind
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Paragraph No. 1 Arabia is a land of unparalleled charm and beauty, with its trackless deserts of sand dunes in the dazzling rays of the tropical sun. Its starry sky has excited the imagination of poets and travelers. It was in this land that the Rasoolullah) the city of Makkah, which is about fifty miles from the Red Sea. was born, in. The city of Makkah which is about fifty miles from the Red sea. |
عرب گرم سورج کی چندھیا دینے والی شعاعوں میں اپنے ریت کے ٹیلوں والے بے راہ صحراؤں کے ساتھ ایک بے مثال دلکشی اور خوبصورتی کی سرزمین ہے۔ اس کے ستاروں بھرے آسمان نے شاعروں اور سیاحوں کے تخیل کو ابھارا ہے۔ یہی وہ سرزمین تھی جہاں رسول اللہ بحیرہ احمر سے تقریباً پچاس میل کے فاصلے پر مکہ شہر میں پیدا ہوئے۔ |
Paragraph No. 2 The Arabs possessed a remarkable memory and were an eloquent people. Their eloquence and memory found expression in their poetry. Every year a fair was held for poetical competitions at Ukaz. It is narrated that Hammad said to Caliph Walid bin Yazid: "I can recite to you, for each letter of the alphabet, one hundred long poems, without taking into account short pieces, and all of that was composed exclusively by poets before the promulgation of Islam." It is no small wonder that Allah chose the Arabic language for His final dispensation and the preservation of His Word. |
اہل عرب نمایاں یادداشت کے مالک اور فصیح اللسان لوگ تھے۔ ان کی فصاحت و بلاغت کا اظہار ان کی شاعری میں ہوا۔ ہر سال عکاظ میں شاعری ۔ مقابلوں کیلئے ایک میلہ منعقد ہوتا تھا۔ بیان کیا جاتا ہے کہ حماد نے خلیفہ ولید بن یزید سے کہا میں حروف تہجی کے ہر حرف سے شروع ہونے والی، چھوٹے چھو ٹے ٹکڑوں کو نظر انداز کرتے ہوئے، ایک سوطویل نظمیں تمہیں سنا سکتا ہوں اور یہ سب (نظمیں) خصوصی طور پر اسلام کی اعلان ( آمد) سے پہلے ہونے والے شعرا نے لکھیں۔ یہ کوئی کم حیرت انگیز بات نہیں ہے کہ اللہ (سُبْحَانَهُ وَتَعَالٰی) نے اپنے حتمی کلام کی اشاعت ( تبلیغ ) اور حفاظت کے لئے عربی زبان کا انتخاب کیا۔ |
Paragraph No. 3 In the fifth and sixth centuries, mankind stood on the verge of chaos. It seemed that civilization which had taken four thousand years to grow had started crumbling. At this point in time, Allah سُبحانه وتعالى raised a Rasool from among themselves to lift humanity from ignorance into the light of faith. |
آپانچویں اور چھٹی صدی میں انسانیت بد نظمی کے دہانے ( کنارے) پر کھڑی تھی۔ یوں لگتا تھا کہ وہ تہذیب جس کی نشوونما میں چار ہزار سال لگے تھے لڑکھڑانے (ریزہ ریزہ ہونے) لگی تھی۔ زمانے کے اس موقع پر انسانیت کو جہالت سے نکال کر دین کی روشنی میں لانے کے لئے اللہ سبحانہ وتعالی نے انہی میں ایک رسول مبعوث فرمایا۔ |
Paragraph No. 4 When Hazrat Muhammad was thirty-eight years of age, he spent most of his time in solitude and meditation. In the cave of Hira, he used to retire with food and water and spend days and weeks in remembrance of Allah. |
آجب حضرت محمد کی عمر اڑتیس سال ہوئی تو آپ اپنا اکثر وقت تنہائی اور غور و خوض میں بسر کرتے تھے۔ آپ خوراک اور پانی کے ساتھ غار حرا میں چلے جاتے اور اللہ (سبحانہ و تعالی) کی یاد میں دن اور ہفتے گزارا کرتے تھے۔ |
Paragraph No. 5 The period of waiting had come to a close. His heart was overflowing with profound compassion for humanity. He had a pressing urge to eradicate wrong beliefs, social evils, cruelty and injustice. The moment had arrived when he was to be bestowed with "Nabuwat". One day, when he was in the cave of Hira, Hazrat Jibril (Gabriel) came and conveyed to him the following (سُبحانه وتعالى) message of Allah. إِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَق اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ "الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ عَلَمُ الْإِنْسَانَ مَا لَم يَعْلَمُ Read in the name of thy Lord Who created; created man from a clot (of congealed blood): Read and thy Lord is most Bountiful, Who taught (the use of) the pen, taught man that which he knew not. (Qur'an, 96:1-5) |
آانتظار کی گھڑیاں ختم ہو ئیں ۔ آپ کا دل انسانیت کیلئے بے پناہ ہمدردی سے لبریز تھا۔اپ غلط عقائد ، سماجی برائیوں،ظلم اور نا انصافی کو ختم کرنے کی شدید خواہش رکھتے تھے۔ وہ لمحہ آپہنچا جب اپ کو نبوت سے سرفراز فرمایا جانا تھا۔ ایک دن جب آپ غار حرا میں تھے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام آئے اور آپ کو اللہ (سُبحانه و تعالی) که درج ذیل پیغام پہنچایا : پڑھئے اپنے رب کے نام سے کے ساتھ جس نے پیدا کیا انسان کو خون کے منجمد لوتھڑے سے۔ پڑھئے اور آپ کا رب بڑا رحم کرنے والا ہے جس نے قلم کا استعمال سکھا یا، انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ |
Paragraph No. 6 The revelation of the divine message which continued for the next twenty-three years had begun, and the Rasoolullah ) had arisen to proclaim Oneness of Allah (Tauheed) and the unity of mankind. His mission was to destroy the nexus of superstition, ignorance, and disbelief and set up a noble conception of life and lead mankind to the light of faith and divine bliss. |
اس پیغام الہی ( وحی ) کا نزول جو اگلے 23 سال جاری رہا شروع ہو چکا تھا۔ اور رسول اللہ کی توحیداور بنی نوع انسان کے اتحاد کا اعلان کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے تھے ۔ آپ کا مشن تو ہم پرستی، جہالت اور کفر کے حصار کو تباہ کرنا اور زندگی کا ایک نیک تصور قائم کرنا اور بنی نوع انسان کو ایک روحانی روشنی اور نور ایمانی سے روشناس کروانا تھا۔ |
Paragraph No. 7 Since this belief was threatening their dominance in the society, the pagan Arabs started to mount pressure cn the Rasoolullah and his followers. They wanted them to renounce their cause and take to idol-worshipping. On one occasion, they sent a delegation to the Rasoolullah's kind and caring uncle, Abu Talib. They told him to restrain the Rasoolullah from preaching Allah message or face their enmity. Finding himself in a dilemma, he sent for his nephew, and explained to him the situation. The Rasoolullah answered with these memorable words:"My dear uncle, if they put the sun in my right hand and the moon in my left, even then I shall not abandon the proclamation of the Oneness of Allah (Tauheed). I shall set up the true faith upon the earth or perish in the attempt". |
چونکہ یہ عقیدہ معاشرہ میں ان کے تسلط کے لئے خطرہ بن رہا تھا ۔ عرب کے کافروں نے رسول الله اور آپ کے پیروکاروں پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا۔ وہ چاہتے تھے کہ آپ اپنے نصب العین کو ترک کر دیں اور بتوں کی پوجا کرنے لگ جائیں۔ ایک موقع پر انہوں نے حضرت رسول اللہ کے مہربان اور خیال رکھنے والے چچا ابو طالب کے پاس ایک وفد بھیجا۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ رسول اللہ کو پیغام الہی کی تبلیغ سے باز رکھیں یا ان کی دشمنی کا سامنا کریں ۔ اپنے آپ کو ایک مشکل صورت حال میں پاتے ہوئے انہوں نے اپنے بھتیجے کو بلایا اور ان پر صورت حال واضح کی۔ رسول اللہ نے ان یادگار الفاظ میں جواب دیا۔ میرے پیارے چچا، اگر وہ میرے دائیں ہاتھ میں سورج اور میرے بائیں ہاتھ میں چاند رکھ دیں پھر بھی میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت (توحید) کے اعلان سے است بردار نہیں ہونگا۔ میں زمین پر سچا عقیدہ قائم کروں گا یا اس کوشش میں ختم ہو جاؤں گا۔ |
Paragraph No. 8 The Rasoolullah's uncle was so impressed with his nephew's firm determination that he replied: "Son of my brother, go the way, none will dare touch thee. I shall never forsake thee". |
آرسول اللہ کے چچا اپنے بھتیجے کے پختہ عزم سے اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں نے جواب دیا۔ میرے بھائی کے بیٹے اپنے راستے پر چلو کوئی آ پ کو ہاتھ لگانے کی جرات نہیں کرے گا۔ میں آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ |
Paragraph No. 9 And the Rasoolullah did go the way Allah had chosen for him. Imbued with divine guidance and firm resolve, the Rasoolullah encountered all the challenges with grace and dignity. In no time he elevated man to the highest possible level in both spiritual and worldly domains. He was also a driving force behind the Arab conquests, which have created an everlasting impression on human history. No wonder, he is universally acknowledged as the Most Influential figure in history. In the words of Micheal Hart, a great historian (The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History) "Muhammad however, was responsible for both the theology of Islam and its main ethical and moral principles. In addition he played a key role in proselytizing the new faith, and in establishing the religious practices.... In fact as the driving force behind the Arab conquests, he may well rank as the most influential political leader of all time.... The Arab conquests of the seventh century have continued to play an important role in human hisotry, down to the present day". |
آاور رسول اللہ اس راستے پر چلتے ہی رہے جو اللہ نے ان کے لئے منتخب کیا تھا۔ اللہ کی رہنمائی سے فیض یاب ہوتے ہوے اور پختہ عزم کے ساتھ رسول اللہ نے تمام چیلنجز (خطرات) کا عزت اور وقار سے مقابلہ کیا۔ جلد ہی آپ نے انسان کو روحانی اور دنیاوی دونوں میدانوں میں ممکنہ بلند سطح پر پہنچا دیا۔ ۔ آپ عرب فتوحات کےپیچھے بھی ایک متحرک قوت تھے۔ جنہوں نے انسانی تاریخ پر ایک لازوال تاثر چھوڑا ہے۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ آپ کو پوری دنیا میں تاریخ میں سب سے زیادہ متاثرتر کن شخصیت تسلیم کیا جاتا ہے ۔ایک عظیم مورخ مائیکل ہارٹ کے الفاظ میں (ایک سو اشخاص: تاریخ کی با اثر ترین شخصیات کی درجہ بندی )۔ تاہم مذہب اسلام اور اس کے بڑے اخلاقی اور کرداری اصول دونوں حضرت محمد کی وجہ سے تھے۔ علاوہ از یں آپ نے نیے عقیدے کی تبلیغ پر پر چار اور مذہبی طریق کار کے قیام کےلئے ایک بنیادی کردار ادا کیا ۔ ۔ ۔ ۔ درحقیقت عرب فتوحات کے پیچھے ایک محرک قوت کے طور پر آپ صحیح طور پر تمام زمانوں میں سب سے زیادہ متاثر کن سیاسی رہنما کا درجہ رکھتے ہیں۔سا اتویں صدی میں عرب فتوحات نے انسانی تاریخ میں آج کے دن تک ایک اہم کردار ادا کرنا جاری رکھا ہے۔ |
Paragraph No. 10 Such a thorough transformation of man and society owes to the Rasoolullah's deep faith in Allah to his love for humanity, and to the nobility of his character. Indeed, his life is a perfect model to follow. In reply to a question about the life of the Rasoolullah Hazrat Ayesha said: "His morals and character are an embodiment of the Holy Quran". The final word about the saviour of mankind in the Holy Quran is: يَاتِهَا النَّبِي إِنا أَرْ سَلْنَكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا O Nabil Surely, We have sent you as a witness, and as a bearer of good news and as a wamer. And as the one inviting to Allah by His permission, and as a light-giving torch. (Quran, 33:45-46). |
انسان اور معاشرہ کی ایسی مکمل تبدیلی رسول اللہ کے اللہ پر پختہ ایمان، انسانیت کیلئے آپ کی محبت اور آپ کے کردار کی شرافت کی مرہون منت ہے۔ در حقیقت آپ کی زندگی عمل کرنے کیلئے ایک مکمل نمونہ ہے۔ رسول اللہ کی زندگی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔ آپ کے اخلاق اور کردار مجسم قرآن پاک ہیں۔ انسانیت کے نجات دہندہ کے متعلق قرآن مجید آخری الفاظ میں ہیں : اے نبی ایقینا ہم نے آپ کو ایک گواہ خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے کے طور پر بھیجا ہے اور اللہ تعالی کی اجازت سے اس کی طرف بلانے والے اور ایک روشن چراغ کے طور پر بھیجا ہے۔ |
Unit 2 — Patriotism
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Paragraph No. 1 Patriotism means love for the motherland or devotion to one's country. A patriot loves his country and is willing to sacrifice when the need arises. The word patriot comes from the Latin word 'patriota' which means countryman. It is considered a commendable quality, |
حب الوطنی سے مراد مادر وطن کے لئے محبت یا اپنے ملک کے ساتھ لگاؤ ہے۔ ایک محب وطن اپنے ملک سے محبت کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر قربانی دینے کیلئے تیار ہوتا ہے۔ پیٹریاٹ کا لفظ لاطینی لفظ پیر یاٹا سے بنا ہے جس کا معنی ہے ہم وطن ۔ یہ ایک قابل تعریف خوبی بھی سمجھی جاتی ہے۔ |
Paragraph No. 2 Patriotism gives people the strength and courage to safeguard the interest of the country and nation. For a patriot the sovereignty, integrity and honour of the country are of supreme values on which no compromise can be made. Patriots render sacrifice for the preservation and protection of these values. |
حب الوطنی لوگوں کو اپنے ملک اور قوم کے مفاد کی حفاظت کی طاقت اور حوصلہ دیتی ہے۔ ایک محب وطن کے لئے ملک کی خود مختاری، سالمیت اور عزت سب سے بڑی اقدار ہیں جن پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی۔ وطن سے محبت کرنے والے ان اقدار کی بقا اور حفاظت کے لئے قربانی پیش کرتے ہیں۔ |
Paragraph No. 3 Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah was a nation builder and a great patriot. He wanted to protect the values, culture, and traditions of the Muslims of the subcontinent. He gave the Muslims a sense of identity by securing a separate homeland for them. He said: "We must develop a sense of patriotism which galvanizes us all into one united and strong nation". |
قائد اعظم محمد علی جناح معمار قوم اور ایک عظیم محب وطن تھے ۔ وہ برصغیر کے مسلمانوں کی اقدار، ثقافت اور روایات کی حفاظت کرنا چاہتے تھےانہوں نے مسلمانوں میں ان کے لئے ایک علیحدہ ملک حاصل کر کے تشخص کا احساس پیدا کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں وطن کی محبت کے تصور کو پروان چڑھانا چاہیے جو ہمیں ایک متحد اور مضبوط قوم بننے کے لئے تحریک دیتا ہے۔… |
Paragraph No. 4 The spirit of patriotism makes us stay alert in the wake of foreign invasion. In the history of Pakistan there are many isntances when people laid their lives for the defence of the country. In the wars of 1965, 1971 and the Kargil War, many brave soldiers gave their lives in an attempt to protect the homeland. Captain Muhammad Sarwar, Major Tufal Muhammad, Major Aziz Bhatti, Pilot Officer Rashid Minhas, Major Muhammad Akram, Major Shabbir Shareef, Sowar Muhammad Hussain, Lance Naik Muhammad Mahfooz, Captain Karnal Sher Khan and Havaladar Lalk Jan all embraced martyrdom while fighting bravely for their motherland. All of them were awarded Nishan-e-Haider, the highest military award given to great patriots who lay down their lives for the country: |
حب الوطنی کا جز بہ ہمیں بیرونی حملہ کے وقت چاک و چوبند رکھتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بہت سی مثالیں ہیں جب لوگوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جائیں قربان کیں ۔ 1971 1965 کی جنگوں میں اور کارگل کی جنگ میں بہت سے بہادر فوجیوں نے ملک کی حفاظت کی کوشش میں اپنی جانیں قربان کیں۔ کیپٹن محمد سرور، میجر طفیل محمد ،میجر عزیز بھٹی، پائلٹ آفیسر راشد منہاس، میجر محمد اکرم، میجر شبیر شریف، سوار محمد حسین، لانس نائیک محمد محفوظ ، کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان سب نے اپنے ملک کے لئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ ان سب کو نشان حیدر کا ایوارڈ (اعزاز )دیا گیا۔ جو سب سے بڑا ملٹری ایوارڈ ہے جو ان عظیم محبان وطن کو دیا جاتا ہے جو اپنی جانیں ملک کیلئے قربان کرتے ہیں۔ |
Paragraph No. 5 Patriotism, therefore, is not just a feeling, it is a live spirit that continuously inspires and guides a nation. In the words of S.W. Scott, a man devoid of patriotic spirit, is like the one who: "Breathes there the man with soul so dead Who never to himself hath said, This is my own, my native land." |
اس لئے حب الوطنی صرف ایک احساس نہیں بلکہ وہ زندہ جذبہ ہے جو مسلسل قوم کو ابھارتا ہے اور رہنمائی دیتا ہے۔ S.W. Scott کے الفاظ میں جذبۂ حب الوطنی سے عاری ایک آدمی اس آدمی جیسا ہے جو : سانس لیتا ہے مگر اس کی روح اتنی مردہ ہے کےاس نےاپنے آپ سےکبھی نہیں کہا ہوتا کہ یہ میرا اپنا، میرا آبائی ملک ہے۔ |
Unit 3 — Daffodils (Poem)
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Stanza No. 1 I wandered lonely as a cloud, That floats on high o'er vales and hills,When all at once I saw a crowd, A host of golden daffodils; Beside the lake, beneath the trees,Fluttering and dancing in the breeze. |
میں ایک ایسے بادل کی طرح جو وادیوں اور پہاڑیوں کے اوپر بلندی پر تیرتا ہے میں تنہا گھومنے پھرنے لگا جب بالکل اچانک میں نے سنہری آبی نرگس کے پھولوں کا ایک ہجوم اور مجموعہ دیکھا۔ جو ندی کے قریب درختوں کے نیچے ہلکی ہلکی ہوا میں لہرا رہے تھے اور رقص کر رہے تھے |
Stanza No. 2 Continuous as the stars that shine And twinkle on the milky way, They stretched in never-ending line Along the margin of a bay: Ten thousand saw I at a glance, Tossing their heads in sprightly dance. |
ان ستاروں کی طرح جو کہکشاں میں چمکتے اور جھلملاتے ہیں۔ پودے مسلسل ایک نہ ختم ہونے والی قطار میں پھیلے ہوئے تھے خلیج کے کنارے کے ساتھ ساتھ میں نے ایک ہی نظر میں دس ہزار پودے دیکھے جو بڑی زندہ دلی کے ساتھ اپنے سر ہلاتے ہوئے رقص کر رہے تھے۔ |
Stanza No. 3 AThe waves beside them danced, but they Out-did the sparkling waves in glee; A poet could not but be gay, In such a jocund company I gazed and gazed - but little thought What wealth the show to me had brought: |
ان کے قریب لہریں بھی رقص کر رہی تھیں مگر یہ پھول خوشی سے چمکتی ہوئی لہروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہے تھے ۔ ایسی خوشگوار صحبت میں ایک شاعر خوش ہونے کے سوا کیا کر سکتا تھا۔ میں نظریں جما کر دیکھتا رہا ٹکٹکی باندھ کر دیکھتار ہا-ٹکٹکی باندھ کر دیکھتا رہا- لیکن یہ نہ سوچا کہ اس منظر نے مجھے کتنی دولت عطا کی ہے۔ |
Stanza No. 4 For oft, when on my couch I lie In vacant or in pensive mood, They flash upon that inward eye Which is the bliss of solitude; And then my heart with pleasure fills, And dances with the daffodils. |
کیونکہ اکثر اوقات جب میں اپنے بستر پر لیٹتا ہوں خالی ذہن کے ساتھ یا سوچ بچار کرتے ہوئے تو وہ پھول میری اندرونی آنکھ کے سامنے چمکتے نظر آتے ہیں اور یہی تنہائی کی ایک سعادت ہوتی ہے۔ اور پھر میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے اور آبی نرگس کے پھولوں کے ساتھ مل کر رقص کرنے لگتا ہے۔ |
Unit 4 — Hazrat Asma (رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ)
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Paragraph No. 1 The Rasoolullah and his close companion, Hazrat Abu Bakr Siddique migrated from Makkah Mukarramah to Madinah Munawwarah in the year 622 A.D. When the chiefs of various tribes of Makkah Mukarramah came to know about the migration of the Rasoolullah and his close companion, Hazrat Abu Bakr Siddique, they got furious. The chiefs were determined more than ever to find them out. They offered huge rewards and bounties for their capture, dead or alive . |
رسول اللہ اور آپ کے قریبی ساتھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 622 عیسوی میں مکہ سے مدینہ ہجرت فرمائی۔ جب مکہ کے مختلف قبائل کے سرداروں کو رسول الله اور ان کے قریبی ساتھی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہجرت فرمانے کا علم ہوا تو وہ غضبناک ہو گئے سرداروں نے انہیں تلاش کرنے کا پہلے سے کہیں زیادہ پکا ارادہ کر لیا۔ انہوں نے بھاری انعامات اور نذرانوں کی پیشکش کی۔ |
Paragraph No. 2 The preparation for this journey was made at the house of Hazrat Abu Bakr Siddique Hazrat Asma rendered useful services in this regard. She preparedfood for this journey. She tied the food on the camel back with her own belt as nothing else could be found. For this service she was given the title of Zaat-un-Nitaqain by the Rasoolullah |
اس سفر کی تیاری حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر پر کی گئی۔ حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس سلسلہ میں مفید خدمات پیش کیں ۔ انہوں نے اس سفر کے لئے کھانا تیار کیا۔ کیونکہ اور کچھ نہ مل سکا تو انہوں نے اپنی کمر بند سے اونٹ کی پشت پر کھانا باندھااس خدمت کے صلہ میں انہیں رسول الله خ کی طرف سے ذات النطاقین کا خطاب دیا گیا۔ |
Paragraph No. 3 During the perilous journey, it was very difficult for anyone to supply food to Hazrat Muhammad . The situation was so delicate that the slightest mistake could have endangered the life of the Rasoolullah . This grand task was nicely undertaken by Hazrat Asma the daughter of Hazrat Abu Bakr Siddique , Every night, with the pack of food, She would quietly venture towards the rugged mountains in which lay the cave of Thawr. She took care of the minute details in accomplishing the task. How difficult it must have been for her to traverse the rocky path at night, with the constant fear of being detected and caught! |
اس خطر ناک سفر کے دوران ۔ حضرت محمد کے لئے خوراک مہیا کرنا کسی کے لئے بھی بہت مشکل تھا- یہ اتنی نازک صورت حال تھی کہ اس میں معمولی سی غلطی بھی رسول اللہ کی زندگی کے لئے خطرناک ہو سکتی تھی ۔ یہ عظیم کام حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی صاحبزادی حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بخوبی انجام دیا۔ وہ ہر رات کھانے کی پوٹلی کے ساتھ چپکے سے ان سنگلاخ پہاڑوں کی طرف جانے کا خطرہ مول لیتیں جس میں غار ثور واقع تھی۔ وہ اس کام کو مکمل کرنے میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتی تھیں۔ رات کے وقت پتھر یلے راستے پر چلنا ان کے لئے یقینا کتنا مشکل ہوگا۔ مسلسل اس خدشہ کے ساتھ کہ کسی کو پتہ نہ چل جائے۔ |
Paragraph No. 4 On the night of the migration, a tribal chief of the disbelievers, Abu Jehl, in a fit of fury headed towards Hazrat Abu Bakr Siddique's home. He began to knock at thedoor violently. Addressing Hazrat Asm, he demanded, "Where is your father?" She politely replied, "How would I know?" This response shows the wisdom and courage of Hazrat Asma . She didn't make any statement that would give him even a miner clue. She simply posed a counter question that infuriated Abu Jehl. He slapped Hazrat Asma's face so hard that her ear-ring fell off but she remained steadfast and did not reveal the secret. |
ہجرت کی رات کفار کا ایک قبائلی سردار ابو جہل غصے کی حالت میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر کی طرف بڑھا۔ وہ زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانے لگا۔ حضرت اسماء کو مخاطب کرتے ہوئے اس نے تقاضا کیا (استفسار کیا) تمہارا والد کہاں ہے؟ انہوں نے نرمی سے جواب دیا " میں کیسے جان سکتی ہوں ؟ اس جواب سے حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دانش اور حوصلہ ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے ایسا بیان نہ دیا جس سے انہیں کوئی اشارہ ملتا۔ انہوں نے صرف ایک جوابی (الٹا ) سوال کر دیا جس نے ابو جہل کو غضبناک کر دیا۔ اس نے حضرت اسماء رضی اللہ تعالٰی عنہا کے چہرہ پر اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ اسکے کان کی بالی گرگئی لیکن وہ ثابت قدم رہی اور راز ظاہر نہ کیا۔ |
Paragraph No. 5 Her grandfather, Hazrat Abu Quhafaa was a disbeliever at that time. He was very old and also blind. He said to her, "Asma, I think Abu Bakr has taken all the wealth, leaving you and children empty-handed and helpless." At this, she instantly ran to a corner of the home. She gathered some pebbles and put them at the place where her father used to keep his money and jewels. She covered it with a piece of cloth. "Come grandfather, look he has left all this for us." He touched the cloth and thought it was full of gold and jewels His concern was alleviated and he felt relieved to know that Abu Bakr Siddique had left all his wealth at home. |
آپ کے دادا حضرت ابوقحافہ اس وقت ایمان نہیں لائے تھے۔ وہ بہت بوڑھے تھے اور نابینا ہو چکے تھے۔ انہوں نے آپ سے کہا۔ " اسماء میرا خیال ہے ابو بکر ساری دولت لے گیا ہے اور تمہیں اور بچوں کو خالی ہاتھ اور بے یارو مددگار چھوڑ گیا ہے ۔ اس پر آپ فوری طور پر گھر کے ایک کونے کی طرف دوڑیں آپ نے کچھ کنکریاں جمع کیں اور انہیں اس جگہ رکھ دیا جہاں آپ کے والد اپنی دولت اور زیورات رکھا کرتے تھے آپ نے انہیں کپڑے کے ٹکڑے سے ڈھانپ دیا " دادا آئیں ۔ دیکھیں۔ وہ یہ سب کچھ ہمارے لئے چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کپڑے کو چھوا اور سوچا کہ یہ سونے اور جواہرات سے بھرا ہوا ہے۔ ان کی فکر مندی کم ہو گئی اور انہیں یہ جان کر سکون محسوس ہوا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنی ساری دولت گھر میں چھوڑ گئے ہیں |
Paragraph No. 6 Hazrat Asma was amongst the early few ones who had accepted Islam.She was the daughter of Hazrat Abu Bakr Siddique and the stepsister of Hazrat Ayesha Siddiqua . She was the wife of Hazrat Zubair bin al-Awwam and the mother of Hazrat Abdullah bin Zubair. She died at the old age of about a hundred years. Hazrat Abdullah bin Zubair (at) used to say that he had not seen anybody more generous and open hearted than his aunt Hazrat Ayesha and his mother Hazrat Asma was so generous that she sold her inherited garden and gave away all the money to the poor and the needy. Nobody ever returned empty-handed from her doorstep. |
حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنہا ان ابتدائی چند لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ آپ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی صاحبزادی اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی سوتیلی بہن آپ حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کی بیوی اور حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ تھیں۔ آپ تقریبا سو سال کی عمر میں فوت ہو ئیں ۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کہا کرتے تھے کہ انہوں نے اپنی خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا اور اپنی والدہ حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنہا سے زیادہ سخی اور کھلے دل والا کسی کو نہیں دیکھا۔ حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اتنی سخی تھیں کہ انہوں نے وراثت میں ملنے والا باغ بیچ دیا اور ساری رقم غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کر دی ۔ ان کے در سے کبھی کوئی خالی ہاتھ نہ لوٹتا تھا۔ |
Paragraph No. 7 Hazrat Asma will always be Temembered for her courage, generosity and wisdom. She had resolute faith in Allah. Her life would always be a beacon of light for all of us. |
حضرت اسماء کو ان کی ہمت، فیاضی او دانائی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان کا اللہ پر مضبوط ایمان تھا۔ آپ کی زندگی ہم سب کے لئے ہمیشہ مینارہ نور رہے گی |
Unit 5 — Women Empowerment through Entrepreneurship
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Paragraph No. 1 Entrepreneurship refers to the process of starting, managing, and growing a business venture. Entrepreneurs are the individuals who identify opportunities, take calculated risks, and bring their innovative ideas to life. They create products or services to meet market demands, solve problems, and contribute to economic growth. Entrepreneurship is not limited to any specific field; it can range from small home-based businesses to large corporations. |
انٹر پرینیورشپ سے مراد کی کاروباری منصوبے کو شروع کرنے ، اس کا انتظام کرنے اور اسے بڑھانے کا عمل ہے۔ کاروباری افراد وہ افراد ہوتے ہیں جو مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں، نپے تلے خطرات مول لئے ہیں، اور اپنے اختراعی خیالات کو زندگی دیتے ہیں ۔ وہ مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے ، مسائل کوحل کرنے اور اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے مصنوعات یا خدمات پیش کرتے ہیں ۔ انٹر پرینیورشپ کسی مخصوص شعبے تک محدود نہیں ہے۔ یہ چھوٹے کاروباروں سے لے کر بڑے اشتراکی اداروں تک پھیلا ہو سکتا ہے۔ |
Paragraph No. 2 For women, entrepreneurship offers more than just financial independence. empowers them to take control of their future, challenge societal norms, and become leaders in their communities . Throughout, there have been many examples of women who embraced entrepreneurship to achieve success and break societal barriers. |
خواتین کے لئے محض مالی خود مختاری سے بڑھ کر ہے۔ کاروبار انہیں اپنے مستقبل پر قابو پانے ، سماجی اصولوں کو لالکار نے اور اپنی برادریوں میں رہنما بننے کی طاقت دیتا ہے۔ پوری تاریخ میں ایسی خواتین کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے اور سماجی رکاوٹوں کو توڑنےکے لئے کاروبار کو اپنایا |
Paragraph No. 3 One of the earliest and the most significant examples of a successful woman entrepreneur is Hazrat Khadija a prominent businesswoman from Makkah Mukarramah. Hazrat Khadija was not only one of the wealthiest individuals of her time, but she was also known for her wisdom, integrity, and leadership in managing a thriving trading business. |
کامیاب کاروباری خواتین کی ابتدائی اور نمایاں مثالوں میں سے ایک کاروباری شخصیت حضرت خدیجه (رضی الله تعالی عنهما ) مکہ مکرمہ کی ایک ممتاز کاروباری خاتون ہیں-حضرت خدیجہ نہ صرف اپنے زمانے کی امیر ترین ہستیوں میں سے تھیں بلکہ وہ اپنی دانائی، دیانت داری اور فروغ پذیر تجارتی کاروبار کی قیادت کرنے کے لیے بھی مشہور تھیں- |
Paragraph No. 4 The story of Hazrat Khadija demonstrates how, even in a male-dominated society, women can thrive through hard work, intelligence, and strategic thinking. She carefully expanded her trading ventures, conducting business across various regions. Her influence extended beyond her wealth. She became a symbol empowerment for other women, showing that gender should not be a barrier to success. Her example has inspired generations of women to pursue their entrepreneurial dreams, regardless of societal expectations. |
حضرت خدیجه کا قصہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مردانہ تسلط والے معاشرے میں بھی عورتیں کس طرح محنت، دانائی ، اور حکمت عملی کی سوچ کے ذریعے ترقی کی منازل طے کر سکتی ہیں۔ آپ نے احتیاط سے اپنی تجارتی مہارت اور کاروبار کو بڑھا یا مختلف علاقوں میں کا روبار چلائے ۔ ان کی دولت کی وجہ ان کا سے اثر و رسوخ بھی بڑھ گیا ۔ آپ یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ صنف کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے دوسری خواتین کے لئے بااختیار بننے کی علامت بن گئیں ، ان کی مثال نے خواتین کی نسلوں کو معاشرتی توقعات سے قطع نظر اپنے کاروباری خوابوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔ |
Paragraph No. 5 In modern-day Pakistan, women entrepreneurs are playing an increasingly important in various sectors of the economy. From bustling urban centres like Karachi and Lahore to smaller towns and rural areas, women are making strides in fields such as fashion, technology, food, education, and crafts. Women-led businesses have become more visible, with many female entrepreneurs finding success through determination and innovation. |
جدید دور کے پاکستان میں کاروباری خواتین معیشت کے مختلف شعبہ جات میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کراچی اور لاہور جیسے پر رونق شہری مراکز سے لے کر چھوٹے قصبوں اور دیہی علاقوں تک ، خواتین فیشن، ٹیکنالوجی، خوراک، تعلیم اور دستکاری جیسے شعبہ جات میں ترقی کر رہی ہیں۔ خواتین کی زیر قیادت کاروبار زیادہ نمایاں ہو گئے ہیں، جہاں بہت سی کاروباری خواتین عزم اور جدت کے ذریعے کامیابی حاصل کر رہی ہیں |
Paragraph No. 6 and 7 Several initiatives have been launched to support women entrepreneurs in Pakistan. Microfinance institutions offer loans to help women start small businesses, while mentorship programmes guide aspiring businesswomen in developing essential skills. Women's chambers of commerce are also providing platforms for female entrepreneurs to network and showcase their products. However, despite these advances, women still face significant challenges in becoming successful entrepreneurs. |
پاکستان میں کاروباری خواتین کاروباری کی مدد کے لئے کئی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ چھوٹی سطح پر مالی معاونت کرنے والے ادارے خواتین کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں مدد کرنے کے لئے قرضے پیش کرتے ہیں، جب کہ تربیت یافتہ رہنمائی کے پروگرام، خواہشمند کا روباری خواتین کو ضروری مہارتیں سیکھنے میں رہنمائی کرتے ہیں۔ خواتین کے چیمبرز آف کامرس کاروباری خواتین کو نیٹ ورک اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم ان ترقیوں کے باوجود کاروباری خواتین کو کامیاب ہونے کے لئے اب بھی بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ |
Paragraph No. 8 While many women in Pakistan are defying the odds, they often face societal constraints that make entrepreneurship more challenging Some of the common Obstacles include; Cultural Expectations: In many parts of Pakistan, traditional gender roles dictate that women should priorities household duties over professional goals. This cultural expectation creates barriers for women who wish to pursue entrepreneurial careers, as they often face criticism or lack of support from family and society . Limited Access to Resources: Many women, particularly in rural areas, have limited access to financial resources, education, and networks, Banks may be hesitant to offer loans to women, and business training programmes are not always readily available. Mobility Issues: Women in certain areas may face restrictions on their movement which can limit their ability to meet clients, travel for business, or access markets. Cultural norms around mobility make it difficult for many women to manage their businesses, effectively. Legal and Institutional Barriers: Registering businesses and navigating legal requirements can be particularly difficult for women due to formal hurdles and lack of guidance. These barriers can make it harder for women to formalise their businesse or seek legal protection for their ventures. Lack of Support Networks: Unlike male entrepreneurs who have access to established business networks, women often struggle to find mentors or role models. The ebsence of such support networks can make it harder for them to succeed in competitive markets. |
جبکہ پاکستان میں بہت سی خواتین مشکلات کا مقابلہ کر رہی ہیں لیکن انہیں اکثر سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کاروبار کو مزید مشکل بناتی ہیں، کچھ عام رکاوٹوں میں یہ شامل ہیں ثقافتی روایات:پاکستان کے بہت سے حصوں میں روایتی کردار انہیں زور دیتا ہے کہ وہ اپنی گھ یلوز مداروں کو پیشہ ورانہ مقاصدحاصل کرنے پر ترجیج دیں۔ یہ ثقافتی توقع ان خواتین کے لئے رکاوٹیں پیدا کرتی ہے جو کاروبار کو پیشہ کے طور پر آگے بڑھانا چاہتی ہیں، کیونکہ انہیں اکثر خاندان اور معاشرے کی جانب سے تنقید یا حمایت کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وسائل تک محدود رسائی: بہت سی خواتین کو، خاص طور پر دیہی علاقوں میں ، مالی وسائل ، تعلیم ، اور نیٹ ورکس تک محدود رسائی حاصل ہے۔ شائد بینک بھی خواتین کو قرض دینے سے ہچکچاتے ہیں ، اور کاروباری تربیتی پروگرام ہمیشہ آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ نقل وحرکت کے مسائل : بعض علاقوں میں خواتین کوان کی نقل وحرکت پر پابندیوں کاسامناکرنا پڑسکتا ہے جوگاہکوں سے ملنے، کاروبار کے لئے سفرکرنے یا بازاروں تک رسائی ان کی صلاحیت کو محدود کر سکتی ہے۔ نقل و حرکت کے متعلق ثقافتی اصول بہت سی خواتین کے لئے اپنے کاروبار کو موثر طریقے سے منظم کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔ قانونی اور ادارہ جاتی رکاوٹیں : رسمی رکاوٹوں اور رہنمائی کی کمی کی وجہ سے کاروبار کو رجسٹرڈ کرانا اور قانونی رہنمائی حاصل کرنا خواتین کےلئے خاص طور پر مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ رکاوٹیں خواتین کے لئے اپنے کاروبار کو با قاعدہ بنانے یا اپنے منصوبوں کے لئے قانونی تحفظ حاصل کرنے کو مشکل بنا سکتی ہیں امدادی نیٹ ورکس :کاروباری مرد حضرات کے برعکس، جن کو قائم کردہ کاروباری نیٹ ورکس تک رسائی حاصل ہے، خواتین کو اکثر رہنما یا رول ماڈل تلاش کرنے کے لیے جدو جہد کرنا پڑتی ہے۔ ایسی معاونت نیٹ ورکس کی عدم موجودگی ان کے لیے مقابلے پر مبنی منڈیوں میں کامیاب ہونا مشکل بنا سکتی ہے۔ |
Paragraph No. 9 Despite these constraints, women entrepreneurs in Pakistan are active in a range of industries. Some popular areas of business include: Fashion and Textiles: Women entrepreneurs have launched successful clothing lines, boutiques, and embroidery businesses that cater to both local and international markets. Food and Catering Services: Many women are turning their culinary skills into profitable ventures, either through home-based baking, catering, or managing restaurants. Handicrafts and. Artisanship;Women, particularly in rural areas, are involved in creating handmade products like jewellery, carpets, and decorative items, which they sell local markets or export. Education and Training Centres: Female entrepreneurs have established schools, training institutes, and daycare centres, addressing the educational needs of their cmmunities . E-commerce and Tech Startups: With the rise of digital platforms, many women are using technology to launch online businesses, sell products via social media, or run tech startup. |
ان رکاوٹوں کے باوجود پاکستان میں کاروباری خواتین بہت سی صنعتوں میں سرگرم ہیں ۔ کاروبار کے کچھ مشہور شعبوں میں یہ شامل ہیں۔ فیشن اور ٹیکسٹائل: کاروباری خواتین نے ملبوسات کا سلسلہ، تیار شدہ ملبوسات ( بوتیک) اور کڑھائی کے کامیاب کاروبار شروع کیے ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی دونوں بازاروں کے معیار پر پورا اترتے ہیں خوراک اور کیٹرنگ کی خدمات : بہت سی خواتین اپنے کھانا پکانے کی مہارتوں کو یا تو گھر میں پکوائی، کیٹرنگ یا ریستوران کے انتظام کے ذریعے منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر رہی ہیں۔۔ دستکاری اور فنکاری : خواتین ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں ہاتھ سے بنی مصنوعات جیسے زیورات، قالین اور آرائشی اشیاء بنانے میں مشغول ہیں جنہیں وہ مقامی بازاروں میں فروخت کرتی ہیں یا بر آمد کرتی ہیں۔ تعلیم اور تربیتی مراکز: کاروباری م خواتین نے خود سے مسلسل آبادی کی تعلیمی ضروریات ای کامرس اور ٹیک اسٹارٹ اپس : ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے عروج کے ساتھ بہت سی خواتین آن لائن کاروبار شروع کرنے ،سوشل میڈیا کے ذریعے مصنوعات بیچنے یا تکنیکی ابتدائی مہم چلانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔ کو پورا کرنے کے لئے سکول، تربیتی ادارے، دن میں بچوں کی نگہداشت کے مراکز قائم کئے ہیں۔ |
Paragraph No. 10 Women's entrepreneurship is not only beneficial to the women themselves, but brings several advantages to the broader community and society. Some of the key benefits include: Economic Growth: When women start businesses, they contribute to the national economy by creating jobs, generating income, and boosting productivity. This results in a more dynamic economy that benefits everyone. |
,خواتین کی انٹر پر نیور شپ نہ صرف خود خواتین کے لئے مفید ہے، بلکہ یہ وسیع تر کمیونٹی اور معاشرے کے لئے کئی فائدے بھی لاتی ہے، جن میں کچھ اہم فوائد میں یہ شامل ہیں۔
اقتصادی ترقی: جب خواتین کا روبار شروع کرتی ہیں تو وہ ملازمتیں پیدا کر کے، اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایک زیادہ متحرک معیشت پیدا ہوتی ہے جس سے سب کو فائدہ ہوتا ہے |
Paragraph No. 11 Despite the challenges, women entrepreneurs in Pakistan are finding ways overcome barriers. Many of them have built strong support networks, connecting with other female entrepreneurs to share advice, encouragement, and opportunities. The growth of e-commerce and online platforms has also given women more flexibility, allowing them to run businesses from their homes and bypass some of the mobility issues they face. |
مشکلات کے باوجود، پاکستان میں خواتین کا روباری رکاوٹوں پر قابو پانے کے طریقے تلاش کر رہی ہیں، ان میں سے زیادہ تر لوگوں نے دیگر کاروباری خواتین کے ساتھ مشورے، حوصلہ افزائی اور مواقع کا اشتراک کر کے مضبوط امدادی سلسلہ کار بنائے ہیں۔ ای۔ کامرس اور آن لائن پلیٹ فارمز کی ترقی نے بھی خواتین کو زیادہ لچک ( سہولتیں) ، انہیں اپنے گھروں سے کاروبار چلانے اور نقل و حرکت کو بہتر انداز میں در پیش مسائل کو نظر انداز کریں۔ |
Paragraph No. 12 The Government and the non-governmental organisations (NGOs) are also playing an important role in supporting women entrepreneurs by providing financial resources , training, and access to markets. With increased recognition of women's contributions to the economy, efforts are being made to create a more inclusive and supportive environment for female entrepreneurs. |
سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز ) مالی وسائل، تربیت اور بازاروں تک رسائی فراہم کر کے کاروباری خواتین کی مدد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ معیشت میں خواتین کی شمولیت کے بڑھتے ہوئے احساس کے ساتھ کاروباری خواتین کے لئے زیادہ جامع اور امدادی صورت حال پیدا کرنے کی کو ششیں کی جارہی ہیں۔ |
Paragraph No. 13 Entrepreneurship offers women the opportunity to realise their full potential. Whether in historical times or the modern era, women entrepreneurs have shown that they can overcome obstacles and lead successful ventures. By supporting women's entrepreneurship and addressing the barriers they face, society can unlock the potentia half its population, paving the way for a brighter uture. |
,انٹر پر نیور شپ خواتین کو اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ تاریخی دور ہو یا جدید دور، کاروباری خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ خواتین کی انٹرپر ینورشپ کی حمایت اور ان کو درپیش رکاوٹوں کو دور کر کے کامیاب منصوبوں کی قیادت کر سکتی ہیں۔ |
Unit 6 — English ⇄ Urdu Translation
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Add Unit 6 content here… | یونٹ 6 کا ترجمہ یہاں لکھیں… |
Unit 7 — English ⇄ Urdu Translation
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Add Unit 7 content here… | یونٹ 7 کا ترجمہ یہاں لکھیں… |
Unit 8 — English ⇄ Urdu Translation
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Add Unit 8 content here… | یونٹ 8 کا ترجمہ یہاں لکھیں… |
Unit 9 — English ⇄ Urdu Translation
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Add Unit 9 content here… | یونٹ 9 کا ترجمہ یہاں لکھیں… |
Unit 10 — English ⇄ Urdu Translation
Original (English) | ترجمہ (اردو) |
---|---|
Add Unit 10 content here… | یونٹ 10 کا ترجمہ یہاں لکھیں… |