نویں جماعت اردو کتاب کے مکمل معروضی سوالات مع جوابات

مفت نویں جماعت اردو کتاب کے مکمل MCQs باب وار حل شدہ معروضی سوالات مع جوابات حاصل کریں۔ پنجاب بورڈ اور دیگر تمام تعلیمی بورڈز کے لیے دستیاب ہیں۔ امتحانی تیاری 2025 کے بہترین نوٹس

سبق 1: اخلاقِ حسنہ - مصنّف (سید سلیمان ندوی)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: کتاب "حیات شبلی" کس کی تصنیف ہے؟

سر سید احمد خان
علامہ اقبال
سید سلیمان ندوی
مولانا شبلی نعمانی

سوال: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی قرآن مجید کی تھی؟

الف)وضاحت
ب) تفسیر
ج)تشریح
د)عملی تفسیر

سوال: فدک کے رئیس نے غلہ بھیجا-؟

الف)دو اونٹوں پر
ب) تین اونٹوں پر
ج)چار اونٹوں پر
د)پانچ اونٹوں پر

سوال: آپ خاتم النبیین ﷺ کا فرمان ہے: "خدا کی قسم! وہ مومن نہ ہو گا جس کا پڑوسی اس کی ۔۔۔۔۔ سے بچا ہوا نہ ہو"۔

الف)ریشہ دوانیوں کی
ب) فتنہ انگیزیوں کی
ج)سازشوں
د)شرارتوں

سوال:آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم فصل کا میوہ سب سے پہلے عطا فرماتے:

الف) کم عمر بچے کو
ب)نوجوان کو
ج) ادھیڑ عمر کو
د)ضعیف العمر کو

سوال: آپ خاتم النبیین ﷺ کی حیات مبارکہ کا عرصہ لڑائیوں میں بسر ہوا -

الف) آٹھ برس
ب) نو برس
ج) دس برس
د)گیارہ برس

سوال: حضرت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو آپ خاتم النبیین ﷺ کے گھر آنے کی خبر ہوئی تو وہ باغ سے جا کر کھجوروں کا ایک خوشہ توڑ لائے-

الف)عثمان غنی
ب)ابو ایوب انصاری
ج)ابو عبیدہ
د)سلمان فارسی

سوال: سید سلیمان ندوی علامہ اقبال کے ساتھ گئے:؟

الف) ایران
ب) شام
ج)یورپ
د)افغانستان
سبق 2: اپنی مدد آپ - مصنّف (سر سید احمد خان)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ یہ ایک نہایت آزمودہ ہے:

الف) ترکیب
ب) مقولہ
ج)محاورہ
د)ضرب المثل

سوال:ایک شخص میں اپنی مدد آپ کرنے کا جوش ہے اس کی:

الف)تنزلی کی بنیاد کی
ب)شہرت کی بنیاد
ج) عزت کی بنیاد
د)ترقی کی بنیاد

سوال: جیسا مجموعہ قوم کی چال چلن کا ہوتا ہے یقینی اس کے قانون اور مناسب حال گورنمنٹ ہوتی ہے - یہ ایک قاعدہ ہے:

الف) ہر ملک کا
ب)ہر قوم کا
ج) ہر معاشرے کا
د)نیچر کا

سوال: انسان کی قومی ترقی کی نسبت ہم لوگوں کا خیال ہے کہ ملے کوئی:

الف)خضر
ب) سخی
ج) حکمران
د)وزیر

سوال:"اوروں پر بھروسا" اور "اپنی مدد آپ" یہ دونوں اصول ایک دوسرے سے ہیں:

الف) بالکل مخالف
ب) قطعاً حسب حال
ج) بالکل ہم دار
د)بالکل موافق
سبق 3: کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ – مصنف (ڈپٹی نذیر احمد)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو جس مسجد میں ٹھہرایا ، وہ تھی-

الف) آباد اور پر رونق
ب) کشادہ و خوش گوار
ج) تنگ و تاریک
د)ویران اور وحشت ناک

سوال: مرزا ظاہر دار بیگ نے کلیم کو بتایا کہ آج اس کی بیوی ہے شدید:

الف) علیل
ب)غصہ میں
ج)فکر مند
د)دباؤ میں

سوال:مرزا ظاہر دار بیگ نے کہا کہ آپ کو میری نسبت سخن سازی کا احتمال ہونا چاہیے

الف) سخت غصہ
ب) سخت تعجب
ج) تشویش ناک
د)سخت حیرت

سوال: مرزا ظاہر دار بیگ نےبھنے ہوئے چنے کلیم کو بتا کر کھلائے:

الف) لزیز پراٹھے
ب) مزے دار مٹھائی
ج) گھی کی تلی دال
د)بیسنی روٹی

سوال: مرزا ظاہر دار بیگ جو چنے لے کر آئے، وہ تھے:

الف) ایک مٹھی
ب) دو تین مٹھی
ج) ایک پاؤ
د)آدھ سیر

سوال: کلیم کے پیچھے جو شخص بھاگا، اس کا نام تھا:

الف) مرزا ظاہر دار بیگ
ب) مرزا زبردست بیگ
ج) مرزا طاقت ور بیگ
د) مرزا جان دار بیگ
سبق 4: نام دیو – مالی – مصنف (مولوی عبد الحق)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: نام دیو پودوں اور پیڑوں کو سمجھتا تھا:

اپنا دوست
اپنا دشمن
اپنا سجن
اپنی اولاد

سوال: نام دیو کے لگائے ہوئے پودے ہمیشہ:

تلف ہوئے
پروان چڑھے
سوکھ کر رہ گئے
ویسے کے ویسے رہے

سوال: نام دیو بچوں کا علاج کرتا تھا:

تعویذ گنڈوں سے
ٹونے ٹوٹکوں سے
جڑی بوٹیوں سے
دوا دارو سے

سوال:نام دیو کی موت واقع ہوئی

دل کے عارضے سے
ٹانگ ٹوٹنے سے
درخت پر سے گرنے سے
شہد کی مکھیوں کی یورش کے

سوال: ہر شخص میں قدرت نے کوئی نہ کوئی رکھی ہے:

استعداد
خوبی
صلاحیت
بڑائی
سبق 5: آرام و سکون – مصنف (امتیاز علی تاج)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: سبق "آرام و سکون" دراصل ہے:

ناول
افسانہ
مضمون
ڈراما

سوال: ڈاکٹر کے خیال میں مریض کو دوا سے زیادہ ضرورت تھی:

نیند کی
تنہائی کی
آرام و سکون کی
گپ شپ کی

سوال: میاں صاحب کا نام ہے:

اسحاق
اشفاق
عدنان
اشتیاق

سوال: ملازم گودام میں ڈھونڈ رہا تھا:

ہلدی
ریٹھے
نمک
مرچیں

سوال: گھنٹی میز پر سے اٹھا کر انگیٹھی پر رکھی تھی:

خود میاں نے
بیوی نے
ملازم نے
ننھے نے

سوال: میاں دفتر جانے کے لیے طلب کرتا ہے:

ٹوپی اور شیروانی
ٹوپی اور جوتا
ٹوپی اور مفلر
ٹوپی اور چھڑی
سبق 6: کُتبہ – مصنّف (غلام عبّاس)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:شریف حسین کو تانگے میں سوار ہونے کا مطلب ملتا تھا:

مہینے کے آخری روز
مہینے کے ابتدائی روز
مہینے کے وسط میں
مہینہ بھر

سوال:شریف حسین کی جیب میں کچھ رقم اس لیے تھی کہ:

اس نے بچت کی تھی
اسے تنخواہ دیر سے ملی تھی
کہیں سے قرض مل گیا تھا
اس کی بیوی اور بچے میکے گئے ہوئے تھے

سوال: کلر کوں میں لوگ شامل تھے:

نئے بھرتی ہونے والے
ادھیڑ عمر
عمر رسیدہ
ہر عمر کے

سوال: شریف حسین کے خیال میں سنگ مر مر کے ٹکڑے کا مصرف تھا کہ:

کسی کو تحفہ دیا جائے
صدر دروازے پر لگایا جائے
مطالعے کی میز پر رکھا جائے
منڈیر پر سجا دیا جائے

سوال: شریف حسین کی موت کے بعد سنگ مر مر کا ٹکڑا :

یوں ہی گھر میں پڑا رہا
کہیں گم ہو گیا
بیچ دیا گیا
اس کی قبر کا کتبہ بنا
سبق 7: ابتدائی حساب – مصنّف (ابنِ انشاء)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: زبانی جمع خرچ کا قائدہ جو آزمودہ ہے، کام آتا ہے:

بچوں کو بہلانے کے لیے
ملکی مسائل حل کرنے کے لیے
دوستوں کو ٹرخانے کے لیے
گھر کے مسائل حل کرنے کے لیے

سوال: "میں مسلمان ہوں، تو مسلمان نظیں ہے" اس کو کہتے ہیں:

جمع ہرنا
تفریق پیدا کرنا
لڑائی کرنا
ضرب دینا

سوال: آدمی کو آدمی سے ضرب دیں تو حاصل ضرب ہوتا ہے:

آدمی
ایک بکری
ایک بھیڑ
ایک گائے

سوال: سب سے زیادہ جھگڑے ہوتے ہیں:

جمع کے قائدے پر
تفریق کے قائدے پر
ضرب کے قائدے پر
تقسیم کے قائدے پر

سوال:خط استوا ہوتا ہےجہاں:

سمندر ہی سمندر ہے
دن بڑے ہوتے ہیں
راتیں بڑی ہوتی ہیں
دن رات برابر ہوتے ہیں

سوال: عجیب بات ہے کہ قطر کی لمبائی ہوتی ہے ہمیشہ نصف قطر سے:

دگنی
سہ گنی
چار گنی
کئی گنا بڑی
سبق 8: لڑی میں پروئے ہوئے منظر – مصنف (رضا علی عابدی)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: مصنف کو بالا حصار سے نیچے آنے کے بعد ایک پتھر پر لکھا نظر آیا:

شاہراہِ ریشم
شاہراہِ پاکستان
شاہراہِ قدیم
شاہراہِ قراقرم

سوال: وادی پشاور نظر آرہی تھی:

ریگ زار پر
مرغزار پر
ویران
سر سبز

سوال::مورخوں نے ہندوستان کا دروازہ کہا تھا

لنڈی کوتل کو
پشاور کو
ہنڈ کو
نو شہرہ کو

سوال::اٹک کا نام رکھا تھا

محمود غزنوی نے
شہاب الدین غوری نے
اکبر اعظم نے
شیر شاہ سوری نے

سوال:سکھوں کا مشہور گردوارہ واقع ہے:

نوشہرہ میں
اٹک میں
حسن ابدال میں
واہ میں

سوال: نوشہرہ کے قریب آ جانے کی پہچان تھی:

دریائے سندھ
دریائے کابل
دریائے ہرو
دریائے سون
سبق 9: بھیڑیا – مصنف (فاروق سرور)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: ہم دونوں کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اکثر اپنی جگہ خاموش بیٹھے رہتے ہیں۔

اژدہے
مینڈھے
بھیڑے
چیتے

سوال:ایک دن کافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے بعد ہم دونوں یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم دونوں نیچے اتریں گے ۔

سمجھ بوجھ
تردد
غوروفکر
سوچ بچار

سوال:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسا بڑا بھیڑیا دھڑام سے نیچے گرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے مر جاتا ہے۔

گھوڑا
ہاتھی
شیر
چیتا

سوال:میرا ساتھی بھیڑے کو مارتا ہے:

بندوق سے
چھوٹی سی شاخ سے
تیر کمان سے
لاٹھی سے

سوال: میرے ساتھی نے آزادی حاصل کر لی

بہادری سے
عقل مندی سے
جرات و ہمت سے
مستقل مزاجی سے
سبق 10: حوصلہ نہ ہارو آگے بڑھو منزل اب کے دور نہیں – مصنف (پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ)

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:سکولوں کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے:

سیکیورٹی گارڈ کی
سی سی ٹی وی کیمرہ کی
خار دار تار کی
تمام جوابات درست ہیں

سوال: ایمرجنسی نمبرز کا نمایاں جگہ پر چسپاں کرنا ضروری ہے:

یاد دہانی کے لیے
سجاوٹ کے لیے
قانونی تقاضا پورا کرنے کے لیے
پو لیس اور متعلقہ محکمہ کو فوری اطلاع دینے کے لیے

سوال:سکول میں مشکوک بیگ نظر آنے کی صورت میں:

دوستوں کو بتایا جائے
ٹیچر کو بتایا جائے
ایمرجنسی فون پر اطلاع دی جائے
بیگ کو خود ہٹایا جائے

سوال:دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ہے:

الیکٹرانک میڈیا کا
مسجد کا
مدرسے کا
تمام کا

سوال: محلے میں آگاہی سینٹر کے قیام کا مقصد:

باہمی میل جول
تربیت یافتہ لوگوں کو آگے لانا
ایک دوسرے کو اطلاع دینا
پولیس کی مدد کرنا

سوال: دکان دار دکان کھولنے سے پہلے دہشت گردوں کے حوالے سے جائزہ لیں:

تالوں کا
اردگرد لوگوں کا
اردگرد مشکوک اشیاء کا
دکان کے اندر اشیاء کا

سوال: :سانحہ پشاور پیش آیا

13 دسمبر 2014 کو
14 دسمبر 2014 کو
15 دسمبر 2014 کو
16 دسمبر 2014 کو

سوال:دہشت گردی کو ختم کرنے لیے کام کرنا ہو گا:

فوج کو
پولیس کو
عوام کو
سب کو

سوال:اپنی مدد آپ کے تحت دہشت گردی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے

نفرت و جہالت ختم کر کے
عدم برداشت پیدا کر کے
تفرقہ بازی ختم کر کے
تمام جوابات درست ہیں

سوال:کاکول اکیڈمی واقع ہے۔

ایبٹ آباد
مظفر آباد
نتھیا گلی
گھوڑا گلی
سبق 11: حمد (نظم) – شاعر: مظفر وارثی

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: مظفر وارثی کی وجہ شہرت تھی

حمد
غزل
قصیدہ
مرثیہ

سوال: حکومت کی طرف سے مظفر وارثی کو عطاء کیا گیا۔

نشان حیدر
تمغائے شجاعت
تمغائے حسن کارکردگی
نشان امتیاز

سوال:حمد میں شاعر نے دہلیز پر خم رکھنے کا کہا ہے۔

ماتھا
پیشانی
قمر
سر

سوال:شامل نصاب حمد کا ماخذ ہے۔

باب حرم
باب کعبہ
نور ازل
کعبہ عشق

سوال:محاورہ "خم رہنا" کے معنی ہیں:

اٹھا رہنا
جھکے رہنا
دبا رہنا
ہوش میں نہ رہنا

سوال:اللّہ پاک نے پتھروں کو عطاء کی۔

زباں
سختی
نرمی
گویائی
سبق 12: نعتِ رسولِ مقبول ﷺ (نظم) – شاعر: مولانا ظفر علی خان

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:اخبار زمیندار شائع ہوتا تھا

لاہور سے
وزیرآباد سے
پٹیالہ سے
سیالکوٹ سے

سوال:مولانا ظفر علی خاں زیادہ مقبول ہیں۔

حمدیہ ادب میں
نعتیہ ادب میں
جذباتی ادب میں
ملی ادب میں

سوال:حضور خاتم النبیین ﷺ کی تمنا سے زندہ ہے۔

دماغ
دل
جگر
نظر

سوال:آدھا شعر کہلاتا ہے

مصرع
قافیہ
ردیف
نظم

سوال: شاعر کے مطابق "پر" جلتے ہیں۔

شاہین کے
جبرئیل علیہ السلام کے
موسیٰ علیہ السلام کے
عزرائیل علیہ السلام کے
سبق 13: محنت کی برکات (نظم) — شاعر: خواجہ الطاف حسین حالی

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:خواجہ الطاف حسین کا تخلص تھا۔

غالب
شیفتہ
حالی
جلالی

سوال: لاہور میں مولانا حالی نے بنیاد ڈالی۔

غزل کی
قصیدہ کی
نظم کی
مرثیہ کی

سوال:جدید نظم کے بانی ہیں۔

غالب
مومن
ذوق
آزاد

سوال: مولانا حالی کس تحریک سے وابستہ تھے؟

خلافت
آزادی
علی گڑھ
شدھی

سوال:نظم "محنت کی برکات" کا ماخذ ہے۔

نشاط امید
مدو جزر اسلام
تحفہ حرم
برکھا رت

سوال:"ہمت کا حامی خدا ہے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے۔

مقولہ
محاورہ
مثل
کہاوت

سوال: زور قضاء چھپا ہے۔

دست ہمت میں
دست شفقت میں
دولت میں
حکومت میں

سوال: شکار کے لیے گھوڑوں کو دوڑانہ چاہیے۔

منھ پھٹ
زمیں پھٹ
سر پٹ
دم پٹ

سوال: مٹی میں مٹی ہونا سے مراد ہے۔

ریت بننا
امر ہونا
اگ جانا
فنا ہونا
سبق 14: جاوید کے نام (نظم) – شاعر: علامہ محمد اقبال

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: علامہ اقبال کے فلسفہ کے استاد تھے۔

مولوی میر حسن
داغ دہلوی
تھامس آرنلڈ
تھامس مور

سوال:علامہ اقبال کس انجمن کے جلسوں میں با قاعدہ کلام پڑھتے تھے؟

خدام ملت
خادم حرمین
حمایت اسلام
اسلامی معیار

سوال: علامہ اقبال نے عملی مشورے دیے۔

مولانا حالی کو
گاندھی جی کو
قائد اعظم کو
نہرو کو

سوال: نظم "جاوید نامہ" میں مخاطب کیا گیا ہے۔

بچوں کو
جوانوں کو
بوڑھوں کو
عورتوں کو

سوال:علامہ اقبال کی تمام اردو کتابیں جمع ہیں۔

مجموعہ اقبال میں
کلام اقبال میں
کلیات اقبال میں
اشعار اقبال میں

سوال: علامہ اقبال کے نزدیک بڑی طاقت ہے۔

خودی
حکومت
امیری
غریبی
سبق 15: پیامِ لطیف (نظم) – شاعر: شاہ عبد اللطیف بھٹائی

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: شاہ عبداللطیف بھٹائی نے درس دیا۔

روا داری کا
صوبائیت کا
لسانیت ک
حکومت کا

سوال:شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام کا منظوم ترجمہ کیا ۔

شیخ ایوب نے
شیخ ضیاء نے
شیخ ایاز نے
شیخ محمود نے

سوال:شیخ ایاز کے رسالے کا نام تھا

پہلا قدم
بچھی قدم
آگی قدم
اگلا قدم

سوال:ہم نے عہد ازل کو توڑ دیا ہے۔

لالچ سے
غفلت سے
طاقت سے
تکبر سے

سوال:دنیا میں فوقیت ۔۔۔۔۔۔ پہچاننے والوں کو ملتی ہے۔

مرتبہ
شان
رتبہ
اپنی ہستی

سوال:اپنی ہستی کو پہچاننے کا عمل کہلاتا ہے

خودی
تکبر
غرور
انا
سبق 16: کرکٹ اور مشاعرہ (نظم) – شاعر: دلآور فگار

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:دلاور فگار کی سنجیدہ شاعری کی کتاب ہے۔

شامت اعمال
آداب عرض
حادثے
چراغ خنداں

سوال: دلاور فگار کو مزاحیہ شاعری پر کس نے اکسایا؟

بچوں نے
دوستوں نے
بیوی نے
والد نے

سوال:حکومت نے دلاور فگار کو دیا

تمغائے شجاعت
تمغائےجرات
تمغائے حسن کارکردگی
نشان حیدر

سوال:نظم "کرکٹ کا مشاعرہ" ماخذ ہے۔

کلیات مسرت
کلیات دلاور فگار
کلیات مومن
کلیات درد

سوال: مشاعرے کا صدر نشین ہوتا ہے۔

پلیئر
کپتان
ایمپائر
کوچ

سوال:کرکٹ کا کام چلتا ہے۔

ریاض مسلسل سے
جہد مسلسل سے
کلام مسلسل سے
عہد وفا سے

سوال: شعر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو تو فاول ہوتا ہے۔

وزن
تکرار
اہمال
اجمال

سوال:کرکٹ اور مشاعرہ نظم ہے۔

رزمیہ
بزمیہ
مزاحیہ
مرثیہ
سبق 17: شہدائے پشاور کے لیے ایک نظم – شاعر: امجد اسلام امجد

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:"شہدائے پشاور کے لیے ایک نظم" کے شاعر ہیں۔

احمد ندیم قاسمی
امجد اسلام امجد
افتخار عارف
حسن نثار

سوال:شہید لوگ تاریخ میں ہو جاتے ہیں۔

مشہور
گمنام
معروف
امر

سوال:شہدائے پشاور کا مسکن ہے۔

ہر آنکھ
ہر گھر
ہر شہر
ہر دل

سوال:مصرع مکمل کرو: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے چمن میں کھلتے ہو۔

پھولوں
کلیوں کے
یادوں
بہاروں
سبق 18: فقیرا نہ آئے صدا کر چلے (غزل) – شاعر: میر تقی میر

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:"ذکر میر" ہے۔

قصیدہ
مرثیہ
خود نوشت
سفر نامہ

سوال:شاعر کس حال میں آیا?

امیرانہ
فقیرانہ
رئیسانہ
دلیرانہ

سوال: شاعر کیا کر کے چلا ہے؟۔

بقا
رہا
دغا
صدا

سوال:شاعر نے علاج کیا۔

مقدور بھر
چلو بھر
جی بھر
آنکھ بھر

سوال:شاعر نے غم نہ دیکھا

زمانے کا
باپ کا
اولاد کا
دوستوں کا

سوال:سجدے سے ادا ہوتا ہے۔

قرض
حق زندگی
حق بندگی
بوجھ

سوال:غزل میں قوافی استعمال ہؤے۔

کھویا، رویا
حباب، سراب
دوا، مدعا
صدا، دعا
سبق 19: سُن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا (غزل) – شاعر: خواجہ حیدر علی آتش

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:حیدر علی آتش رہتے تھے۔

فقیرانہ انداز میں
شاہانہ انداز میں
سپاہیانہ انداز میں
درویشانہ انداز میں

سوال: حیدر علی آتش ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے تھے۔

تلوار
بندوق
چاقو
چھری

سوال:حیدر علی آتش کا مقابلہ تھا۔

غالب سے
ناسخ سے
مصحفی سے
ذوق سے

سوال:طبل و علم قوائد کی رو سے ہے۔

مرکب اضافی
مرکب توصیفی
مرکب عددی
مرکب عطفی

سوال:"اپ عمر" سے مراد ہے زندگی کا۔

گدھا
تیر
اونٹ
گھوڑا
سبق 20: غم ہے یا خوشی ہے تو (غزل) – شاعر: ناصر کاظمی

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال: ناصر کاظمی منسلک رہے۔

ٹی وی سے
ریڈیو سے
اخبار سے
سکول سے

سوال: ناصر کاظمی کی شاعری میں اداسی ہے۔

میر سی
غالب سی
مومن سی
آتش سی

سوال: "پہلی بارش" مجموعہ ہے۔

ناصر کا
آتش کا
درد کا
غالب کا

سوال:ناصر کاظمی کی غزل بہترین مثال ہے۔

سہل ممتنع کی
مشکل نگاری کی
جدت پسندی کی
مقصدیت کی

سوال:آفتوں کے دور میں دوست ہے۔

چین کی گھڑی
غم کی گھڑی
آزمائش کی گھڑی
انتظار کی گھڑی
سبق 21: کاش طوفان میں سفینے کو اُتارا ہوتا (غزل) – شاعرہ: پروین فنا سید

درست جواب پر ٹک لگائیں

سوال:پروین فنا سید کی شاعری میں اثر تھا۔

محنت کا
فسادات
جدائی کا
فراق کا

سوال: شاعرہ نے اپنا مقدر کہا ہے۔

جدائی
فراق
ہجر
غم

سوال:شاعرہ نے مخاطب کیا۔

باغباں کو
فوجی کو
جیلر کو
معاشرے کو

سوال:پروین فنا سید کی غزل میں ردیف ہے۔

ہوتا
بنتا
سہارا
پکا

سوال:بہ صد شوق گوارا ہوتا ۔

شہد
زہر
تبسم
ہلاہل

سوال: غزل کے مطلعے میں قافیے استعمال ہوئے ہیں۔

ہمارا، پکارا
سہارا ، اشارا
گوارا، نکھارا
اتارا، ابھارا